نظام آبادمیں کانگریس اقلیتی قائدین کی سپرنٹنڈنٹ محکمہ ٹرانسکو سے نمائندگی
نظام آباد: 9؍ فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی کے مسلم قائدین کاایک وفد سابقہ ڈپٹی مئیر ایم اے فہیم،سینئر سابقہ کارپوریٹرس ایم اے قدوس، محمد مجاہد خان، محمد مصباح الدین، ا شفاق احمد خان پاپا وہ دیگر کانگریسی قائدین کے ہمراہ رمضان المبارک کے موقع پر برقی مسائل حل کے لیے سپرنٹنڈنٹ انجینئر محکمہ ٹرانسکو سے تفصیلی طور پر نمائندگی کی۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر محکمہ م ٹرانسکو نظام آباد کو مسلم علاقوں بالخصوص ڈیویژن نمبر 11,12کے علاقے میں مختلف برقی مسائل ، برقی کھمبوں کی تنصیب، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تبدیلی، برقی کی تبدیلی کرنے، برقی ٹرانسفارمرس کی مرمت اور منتقلی اور بودھن روڈ تاج دھا بہ سڑک کے درمیان حائل برقی کھمبوں کی منتقلی کے علاوہ ماہ رمضان المبارک میں بلا وقفہ مسلسل برقی کی سربراہی عمل میں لانے اور رمضان المبارک سے قبل مرمتی کاموں کو انجام دینے کی جانب توجہ دلائی تاکہ ماہ صیام میں کسی طرح کی دشواری پیش نہ آئے قبل ازیں انتظامات کو مکمل کرنے کی خواہش کی ۔مقامی عوام کو ہو رہی مشکلات کو دور کرنے کے لئے کانگریس کے اقلیتی قائدین نے ایس ای ٹرانسکو سے تفصیلی طور پر واقف کروایا اس کے علاوہ اوپن پلاٹس پر تعمیر کیے گئے مکانوں کی کیٹاگری کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ کیٹگری کی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں برقی بلوں کی ادائیگی کرنا پڑ رہا ہے لہذا متعلقہ لائن مین اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے کیٹگری کی تبدیلی کے لیے درخواست گزاری کریں تاکہ 200 یونٹ مفت برقی کی عمل آ واری ہو سکے۔ اقلیتی قائدین کی نمائندگی پر ایس سی ٹرانسکو روبیندھران سنجیدگی کے ساتھ سماعت کی اور ان مسائل کو حل کرنے اور زیر التوا کاموں مکمل کرنے کا تیقن دیا کانگریس پارٹی قائدین کے ہمراہ محمد ظفر ،شیخ جعفر ،محمد سمیع الدین، ایم اے وحید کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔