ماہ رمضان میں مسلمانوں کو ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کا تیقن

   

بھونگیر میں امن کمیٹی کا اجلاس، اے سی پی وینکٹ ریڈی کا خطاب

بھونگیر۔/24 مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھونگیر پولیس اسٹیشن میں آج اے سی پی کے چیمبر میں رمضان المبارک کے تعلق سے امن کمیٹی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر کل جماعتی مسلم قائدین خواجہ بشیرالدین ،سابق ضلع وقف کمیٹی رکن محمد شریف،رکن بلدیہ عظیم الدین،سید جاوید قادری،نمائندہ کونسلر صلاح الدین،معاون رکن بلدیہ اقبال چودھری،جمیعت الانصار کمیٹی صدر شیخ میراں چودھری ،بی آرایس پارٹی اقلیتی سیل ٹاون صدر کاظم احمد نے کہا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر رات دیر گئے تک ہوٹلیں ،کرانہ اسٹور،اسی طرح دودھ کی دوکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے۔مسلم قائدین نے کہا کہ حساس مقامات اسلام پورہ،صمد چوراہ،قاضی محلہ،جلیل پورہ اور دیگرمقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان مقامات پر نظر رکھنے کی خواہش کی۔اور کہا کہ بھونگیر شہر امن کا گہوارہ ہے۔یہاں پر کسی بھی قسم کی بدامنی کو پھیلایا نہیں جائیگا۔مسلم قائدین نے کہا کہ رات کے اوقات میں مسلم محلہ جات میں پولیس طلیہ گردی نہ کی جائے پولیس پٹرولنگ عملہ دوکانداروں سے نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہے۔اس سے پرہیز کرنے کیلئے پولیس عملے کو تاکید کرنے کا مطالبہ کیا،اسی طرح مدرسہ جامعہ اسلامیہ عربیہ میں دس شبی شبینہ مقرر ہے۔یہاں پر رات 11بجے تک تروایح کا نظم رہے گا۔ ،بعد ازاں اے سی پی وینکٹ ریڈی نے رمضان کی مبارکباد پیش کی۔اور رمضان کو پرامن طور منانے کی خواہش کی۔انہوں نے کہا کہ امن وامان سے ہی ترقی ممکن ہے۔اسی کو برقرار رکھتے ہوئے عیدوتہوار منانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو پولیس کی جانب سے ہرممکنہ مدد فراہم کرنے کا تیقن دیا۔اے سی پی نے کہا کہ رات دیر گئے تک گاڑیوں پر گھومنے سے پرہیز کیا جائے اکثر نوجوان رات کے اوقات میں گاڑیوں پر گھومتے ہے۔اس سے نوجوانوں کو روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلائی جانے والی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔اگر کسی قسم کی افواہ پھیلی ہوتو فوری پولیس کو مطلع کیا جائے تاکہ بروقت کاروائی کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور امن امان کے قیام کیلئے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھیں تاکہ اس موقع پر انسپکٹر ستیہ نارائنا،سب انسپکٹر وینکنا،مسلم قائدین، ابراہیم بیابانی، برہان،شادی خانہ چیرمین اسمعیل،عابدعلی، اطہر، لئیق احمد، سمیر اور دیگرموجود تھے۔