ماہ صیام سے قبل غلاف کعبہ شریف کی مرمت

   

ریاض: حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے نے آج اتوار سے غلاف کعبہ شریف کی دیکھ بحال اور اس کی مرمت کا کام شروع کریا ہے۔ غلافہ کعبہ کی دیکھ بحال اور اس کی ضروری مرمت واصلاح کا کام پانچ دن تک جاری رہے گا۔ غلاف کعبہ شریف کی مرمت ماہ صیام کی آمد کے استقبال کے طور پر کی جا رہی ہے۔غلاف کعبہ کی مرمت کے حوالے سے ضروری سرگرمیوں کیلئے 14 ماہرین مقرر کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ شاہ عبدالعزیز غلاف کعبہ کمپلیکس کے طبی ماہرین اور پیشہ ور افراد بھی شامل ہیں۔غلاف کعبہ کی دیکھ بحال کے ادارے کے ڈائریکٹر فہد بن خضیض الجابر نے غلاف کعبہ کی مرمت غلاف کے کپڑے کو ڈھیلا کرنے، اس کے کناروں اور اطراف کو مضبوط کرنے، سنہری شاذوران سے نیچے سیاہ کپڑے کو غلاف کے ساتھ جوڑنے، حجر اسود کی طرف کے غلاف کے حصے کو تبدیل کرنے، رکن یمانی کی طرف کے غلاف کعبہ و سنہری اور چاندی سے تیار کردہ دھاگے سے ہاتھوں سے سلائی کرنے کے اقدامات پر مشتمل ہوتی ہے۔
الجابر کا کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کے کپڑے کو گرد سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ غلاف کعبہ کی دیکھ بحال چوبیس گھنٹے کے حساب سے جاری رہتی ہے۔ اس سال غلاف کعبہ کی مرمت کا کام ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کرونا کی وبا کے اثرات موجود ہیں۔ وبا کے پیش نظر غلاف کعبہ کی مرمت کا کام بھی طبی ماہرین کی موجودگی میں ہو رہا ہے۔ غلاف کعبہ کی مرمت میں حصہ لینے والے تمام کارکن سماجی دوری پر عمل کرنے کے ساتھ چہروں کو ماسک سے ڈھانپنے اور سینی ٹائزر کا استعمال کرتے ہیں۔