تجارت کیلئے بھی سہولیات فراہمی کا مطالبہ، بھینسہ میں علماء و قائدین کی محکمہ پولیس سے نمائندگی
بھینسہ: ماہِ صیام رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر بھینسہ ڈی ایس پی دفتر میں محکمہ پولیس کی جانب سے ایڈیشنل ایس پی آئی پی ایس کرن پربھاکر کھیر کی قیادت میں شہر کے علماء کرام مفتی عبدالغنی قاسمی ضلعی صدر جمعیت العلماء ،مولانا شاہد غفران قاسمی ،حافظ سید عبداللطیف کے علاوہ مسلم اراکین بلدیہ فیض اللہ خان ،مرزاادریس بیگ ،محمد عامراحمد ،محمد امتیاز الحق ایڈوکیٹ معاون رکن بلدیہ اور زرعی مارکیٹ کمیٹی نائب صدرنشین سید آصف ،عبدالاحد سینیئر ٹی آرایس قائد کے ہمراہ ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیاگیا اس اجلاس میں مذکورہ مسلم ذمہ داران نے شہر میں رمضان المبارک کے موقع پر اشیائے ضروریہ کی خرید وفروخت کیلئے مقررہ وقت صبح چھ بجے تا شام چھ بجے میں اضافہ کرتے ہوئے نمازوں اور تراویح کیلئے کسی قسم کی سختی نہ برتی جائے اور افطاری کیلئے لگائے جانے والی بنڈیوں کیلئے جگہ مختص کرتے ہوئے ہراساں نہ کیا جائے علاوہ ازیں رمضان میں بے قصور مسلم افراد کو حالیہ تشدد سے متعلق پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے ہراساں نہ کرنے اوردیگر کسی بھی معاملات میں بے قصور مسلمانوں کو ماہ رمضان میں ہراساں نہ کرنے کیلئے نمائندگی کی اور شہر کی تازہ صورتحال اور رمضان المبارک کی آمد سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جس پر ایڈیشنل ایس پی آئی پی ایس کرن پربھاکر کھیر نے اعلٰی حکام کو متوجہ کرتے ہوئے سہولیات فراہم کرنیکا تیقن دیا اور کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ کووڈ 19 جدید احکامات پر عمل آوری ہر ایک کیلئے بے حد ضروری ہے تاکہ کووڈ وباء پر قابو پایا جاسکے جس پر مذکورہ مسلم ذمہ داروں نے حکومت تلنگانہ کے کووڈ 19جدید احکامات پر عمل آوری کے ذریعہ پولیس کا تعاون کر نیکا تیقن دیا اس اجلاس میں ٹاؤن سرکل انسپکٹر وینو گوپال راؤ ،سب انسپکٹران گنگارام ،پردیپ ودیگر موجود تھے۔