لاکھوں روپیوں کا سونا اور غیر ملکی جانور ضبط ، ڈی آر آئی کی کارروائی
شمس آباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : شمس آباد ایرپورٹ میں ڈی آر آئی عہدیداروں نے ماہ نومبر میں چار مختلف کیسوں میں پانچ افراد کو گرفتار کیا۔ 7 نومبر کو کوزی کوڈ سے شمس آباد کو آنے والی انڈیگو فلائیٹ کے مسافر کے لگیج کی تلاشی لینے پر اس کے پاس سے آٹھ سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے جس کا وزن 933 گرام اور اس کی مالیت 73,89,360 روپئے بتائی گئی ۔ سونے کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کے خلاف کسٹمس ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ دوسرے کیس میں 14 نومبر کو بینکاک سے شمس آباد ایرپورٹ کو آنے والی انڈیگو فلائیٹ کے ایک مسافر کے لگیج کی تلاشی لینے پر اس کے پاس سے غیر ملکی تین جانور برآمد ہوئے جن میں دو عام Cuscus جانور اور ایک ایسٹرن عام Cuscus جانور شامل تھا ۔ مسافر کے قبضہ سے جانوروں کو چھڑا کر تھائی لینڈ منتقل کردیا گیا اور کسٹمس ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ۔ 25 نومبر کو ایک مسافر بینکاک سے شمس آباد ایرپورٹ پہنچا جس کے لگیج سے 2200 گرام ہائیڈو پونک گھانس تھی جو ڈرگس میں شمار کی جاتی ہے ۔ جس کی مالیت دو کروڑ دو لاکھ روپئے بتائی گئی ۔ مسافر کے خلاف NOPS ایکٹ 1985 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ 24 نومبر کو بینکاک سے دو مسافر شمس آباد ایرپورٹ پہنچے جن کے پاس پانچ پلاسٹک باسکٹس تھے جن میں 41 مختلف قسم کے بیرونی ملک کے جانور موجود تھے ۔ جس میں 3 کھچوے ، 4 Cuviers Dwarf caiman ، 10 ریٹل سانپ ، 2 ایسٹرن کورل سانپ ، 17 اژدھے ، 5 باب ٹیل چپکلیاں موجود تھیں ۔ مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے جانوروں کو تھائی لینڈ روانہ کردیا گیا ۔۔