مایاوتی الیکشن نہیں لڑیں گی:ستیش مشرا

   

لکھنؤ: اترپردیش میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کی صدر مایاوتی خود انتخابی میدان میں انہیں اتریں گی۔بی ایس پی جنرل اسکریٹری ستیش چندر مشرا نے منگل کو ایک نیوز چینل کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ پارٹی سپریمو الیکشن نہیں لڑیں گی اس دوران مشرا نے خود کے بھی انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کیا۔الیکشن کمیشن کے ذریعہ اعلان کئے گئے انتخابی تاریخوں کے مطابق اترپردیش میں 10فروری تا 07مارچ تک سات مراحل میں اسمبلی انتخابات ہونگے ۔مشرا راجیہ سبھا میں بی ایس پی کے لیڈر ہیں۔ مایاوتی بھی اس سے پہلے راجیہ سبھا رکن تھیں لیکن انہوں نے میعاد کار پورا ہونے سے پہلے ہی اپنی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔
برہمن ووٹروں کو اپنی جانب مائل کرنے کی سبھی پارٹیوں کی کوششوں کے سوال پر مشرا نے کہا کہ برہمن سماج کو ڈرانے کے لئے ایس پی صدر اکھلیش یادو نے فرسہ اٹھا تھا۔ لیکن فرسہ گر گیا۔برہمن سماج اتنا معصوم نہیں ہے کہ ایس پی اور بی جے پی حکومت کے میعاد کار میں ہوئے مظالم کو بھول سکتا ہے ۔گذشتہ پانچ سالوں میں 500 برہمنوں کا قتل ہوا ہے ۔ اسی طرح کے مظالم ایس پی کے میعاد کار میں بھی ہوئے ہیں۔مشرا نے کہا کہ بی جے پی قیادت نے بھی حال ہی میں برہمن لیڈروں کی دہلی میں میٹنگ طلب کی تھی۔ اس کا مقصد برہمنوں کی ناراضگی کو دور کرنے کی تدابیر پر غوروخوض کرنا تھا۔ مشرا نے کہا کہ جو جانکاری ملی ہے اس کے مطابق بی جے پی قیادت کو میٹنگ میں برہمن لیڈروں نے دو ٹوک کہہ دیا کہ برہمنوں کی ناراضگی دور کرنے کے لئے اب کوئی بھی تدبیر کام نہیں آئے گی