لکھنؤ:09اکتوبر(یواین آئی) اترپردیش کانگریس نے جمعرات کو وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرنے پر بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آخر کار آئین کو بدلنے کی منشی رکھنے والی بی جے پی اور منوادی نظریہ کی حامل آر ایس ایس کو حمایت دینے کی پالیسی صاف طور پر واضح کردی ہے ۔پارٹی کے ریاستی ترجمان انشو اوستھی نے ایک بیان میں کہا’ ہم بہن مایاوتی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنہوں نے آج بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی اور مایاوتی کی آئین بدلنے کی منشی رکھنے والی بی جے پی اور منوادی آر ایس ایس کو حمایت دینے والی پالیسی صاف طور پر واضح کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کی بی جے پی حمایت والی پالیسی پر اترپردیش کے بہوجن سماج کے لوگوں کو پہلے سے ہی شبہ تھا اسے آج مایاوتی نے بی جے پی حکومت اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کر کے صاف کردیا ہے ۔