مایاوتی چھٹی بار بی ایس پی صدر منتخب

   

لکھنؤ: اترپردیش کی سابق چیف منسٹر مایاوتی چھٹی بار بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سربراہ منتخب ہوئی ہیں۔بی ایس پی دفتر میں بلائی گئی پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اور اسٹیٹ پارٹی یونٹ کے سینئر ذمہ داروں نے منگل کو یہ فیصلہ لیا۔میٹنگ میں مایاوتی کو اتفاق رائے سے ایک بار پھر پارٹی کا قومی صدر منتخب کیا گیا ہے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق میٹنگ کا ایجنڈا بی ایس پی کا قومی صدر کا انتخاب تھا۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے مایاوتی کو پھر سے پارٹی سربراہ بنانے کی تجویز پیش کی جسے اتفاق رائے سے قبول کرلیا گیا۔