مایاوتی کا آرمسٹرانگ کوخراج عقیدت

   

چینائی : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے اتوار کو پارٹی کی تمل ناڈو یونٹ کے صدر کے آرمسٹرانگ کے جسد خاکی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمسٹرانگ کو گزشتہ جمعہ کی رات چھ رکنی گینگ نے قتل کر دیا تھا۔مایاوتی نے لکھنؤ سے ایک خصوصی پرواز لے کر سیدھے پیرمبور کے ایک پرائیویٹ اسکول پہنچیں جہاں آرمسٹرانگ کا جسد خاکی عوام کے لیے رکھا گیا تھا۔ انہوں نے مسٹر آرمسٹرانگ کے جسد خاکی پرپھولوں کی چادرچڑھائی اور ان کے اہل خانہ کو تسلی بھی دی۔پولیس نے محترمہ مایاوتی کے دورے اور مسٹر آرمسٹرانگ کی آخری رسومات کے پیش نظر سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں۔بعد میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے ، مایاوتی نے آرمسٹرانگ کے قتل کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے تحقیقات کا مطالبہ کیا اور دعویٰ کیا کہ اصل مجرموں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔