مایاوتی کا راجستھان حکومت برخاست کرنے کا مطالبہ

   

لکھنو : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے راجستھان کی کانگریس حکومت پر دلتوں اور قبائلیوں کی حفاظت میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے صدر راج لگائے جانے کی مانگ کی ہے ۔مایاوتی نے چہارشنبہ کو ٹوئٹ کیا کہ راجستھان کی کانگریس حکومت میں دلتوں اور قبائلیوں پر مظالم کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔ حال ہی میں ڈیڈوانا اور دھولپور میں دلت لڑکیوں کی عصمت دری اور الور میں دلت نوجوان کا ٹریکٹر سے کچل کر قتل اور جودھپور کے پالی میں دلت نوجوان کے قتل سے دلت سماج ہل کر رہ گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے یہ واضح ہے کہ راجستھان میں خاص طورپر دلتوں اور قبائلیوں کی حفاظت میں وہاں کی کانگریسی حکومت مکمل طورپر ناکام رہی ہے۔ لہذا یہ مناسب ہوگا کہ اس حکومت کو برخاست کرکے وہاں صدر راج لگایا جائے بی ایس پی کی یہی مانگ ہے ۔