مایاوتی کا لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہ کرنے کا اعلان

   

لکھنو ۔20 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے آج اعلان کیا کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہیں کریں گی بلکہ پارلیمانی ضمنی انتخابات میں بعد ازاں حصہ لیں گی ۔ موجودہ حالات کے پیش نظر اور ملک کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی کی دلچسپی ، تحریک اور عوام ، یہ ضروری ہے کہ میں لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہ کروں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہیں کروں گی ۔