ممبئی: لوک سبھا انتخابات 2024 میں ممبئی کے چھ پارلیمانی حلقوں کے لیے پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ اس حلقوں میں این ڈی اے کی قیادت والی مہایوتی اور اندیا اتحاد کی مہا وکاس اگھاڑی کے ساتھ ساتھ بہوجن سماج پارٹی اور دیگر پارٹیوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی میدارن میں ہیں۔ جنوبی ممبئی حلقے سے بہوجن سما ج پارٹی کے امیدوار شعیب خطیب ہیں۔ ایک تاجر اور شہر کی تاریخی جامع مسجد کے ٹرسٹی، علاقے میں اپنے سماجی کاموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ جامع مسجد کے ٹرسٹی کے حوالے سے ان کے خلاف ایک ویڈیو اس حلقے کے ووٹرس میں گردش کررہا ہے ۔ شعیب خطیب نے اس ویڈیو میں ان پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے ۔ شعیب خطیب نے بتایا کہ مسجد کے ٹرسٹی ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتے ۔ جامع مسجد کے حوالے سے ان کے متعلق کہی جا رہی باتوں کا انھوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں ۔