لکھنؤ: صدر بی ایس پی و سابق چیف منسٹر اترپردیش مایاوتی کی ماں رام رتی کا ہفتہ کو دل کا دورہ پڑنے سے دیہانت ہوگیا۔ وہ 92برس کی تھیں۔ بی ایس پی کے بیان کے مطابق وہ کچھ عرصہ سے دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ مایاوتی دہلی روانہ ہوچکی ہیں۔