مایاوتی کے انکار کے بعد مختار انصاری پر اسدالدین اویسی ہوئے مہربان، اترپردیش میں من پسند نشست کی پیش کش

   

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے جمعہ کے روز اپنے ایک اعلان میں کہا کہ ان کی پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات میں کسی بھی باہوبلی یا مافیا کو ٹکٹ نہیں دے گی۔ مایاوتی نے مختار انصاری کو ٹکٹ نہیں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مئو سے اس مرتبہ بی ایس پی کے ریاستی صدر بھیم راج بھر کو امیدوار بنایا جائے گا۔مایاوتی کے مختار انصاری کو اسمبلی انتخابات میں امیدوار نہیں بنائے جانے کے اعلان کے بعد اسد الدین اویسی نے کہا کہ مختار انصاری اتر پردیش کی جس سیٹ سے چاہتے ہیں، وہاں سے ان کی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔قبل ازیں، مایاوتی نے کہاکہ آئندہ یوپی اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کی کوشش ہوگی کہ کسی بھی باہوبلی یا مافیا وغیرہ کو پارٹی سے انتخابی میدان میں نہ اتارا جائے۔ اس کے پیش نظر مئو سیٹ سے مختار انصاری نہیں بلکہ یوپی کے بی ایس پی کے صدر بھیم راجبھر کو ٹکٹ دیا جائے گا۔یوپی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اویسی پوری طرح سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ یوپی کی 100 سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان کرنے والے اویسی اس مہینے کی 22، 25، 26 اور 30 تاریخ کو یوپی کے دورے پر رہیں گے۔