نئی دہلی 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی خواتین کمیشن نے آج بی جے پی کی رکن اسمبلی سادھنا سنگھ کو ایک نوٹس جار کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی ہے ۔ یہ نوٹس بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی کے خلاف ان کے نازیبا ریمارکس کی وجہ سے جاری کی گئی ہے ۔ سادھنا سنگھ نے اپنے ریمارکس میں مایاوتی کو انسانیت کے ماتھے پر کلنک قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ایک زنخہ سے بھی بدتر ہیں۔ مغل سرائے کی رکن اسمبلی نے ہفتے کو ایک ریلی کے دوران یہ ریمارکس کئے تھے ۔ قومی خواتین کمیشن نے ان ریمارکس کا از خود نوٹ لیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی نازیبا اور غیر اخلاقی ریمارکس ہیں۔ سادھنا سنگھ کو جواب دینا چاہئے ۔