حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : بہوجن سماج پارٹی سربراہ اور اترپردیش کی سابق چیف منسٹر مایاوتی 7 مئی کو سرور نگر اسٹیڈیم حیدرآباد میں ایک جلسہ عام ، تلنگانہ بھروسہ سبھا سے مخاطب کریں گی ۔ اس جلسہ کا اہتمام بی ایس پی تلنگانہ یونٹ کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔ ریاستی صدر آر ایس پراوین کمار نے کہا کہ مایاوتی اس جلسہ میں طلبہ ، بے روزگار نوجوانوں ، کسانوں ، خواتین اور کمزور طبقات کے مسائل پر مخاطب کریں گی اور ان میں اعتماد پیدا کریں گی ۔ پراوین کمار نے مسلمانوں کو تحفظات پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر تنقید کی اور کہا کہ تحفظات مذہب کی بنیاد پر نہیں دئیے گئے ۔۔