ماینارٹیز اسٹیڈی سرکل سے اقلیتی طبقات کو گروپ II کا تمثیلی ٹسٹ

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود حیدرآباد ، محمد الیاس احمد نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ مایناریٹز اسٹیڈی سرکل وکیرئیر کونسلنگ سنٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام ، تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپ II امتحانات کی تیاری کے لیے مفت فل لنت ماک ٹسٹ ( 2 ) منعقد کیا جارہا ہے ۔ یہ ماک ٹسٹ اقلیتی اہل امیدواروں ( مسلم ، سکھ ، عیسائی ، جین ، بدھسٹ ، پارسی ) کے لیے دسمبر2024 ، 09 ، 03 ، 20 اور 10 تاریخ کو صبح 10-30 بجے تا شام 5 بجے تک منعقد کیا جائے گا ۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 29-11-2024 ہے ۔ درخواستیں دفتر تلنگانہ ماینارٹیز اسٹڈی سرکل ، تیسری منزل جامعہ نظامیہ کامپلکس ، گن فاونڈری عابڈس حیدرآباد پر داخل کی جاسکتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 040-23236112 اور ای میل آئی ڈی [email protected] پر تمام ایام کار میں صبح 10-30 بجے تا شام 5 بجے تک رابطہ کریں ۔ ادخال درخواست کے ساتھ دستاویزات مطلوبہ دستاویزات جیسے آن لائن اپلیکیشن فارم ، آدھار زیراکس اور پاسپورٹ سائز 2 فوٹوز بھی منسلک کریں ۔۔