مایوس اور غمگین افراد کا مشہور کیفے

   

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک کیفے اس لیے مشہور ہوگیا ہے کہ وہاں مایوس، غمگین اور منفی ذہن رکھنے والے افراد کو خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ فوربز میگزین کے مطابق ’نیگیٹیو کیفے اینڈ بار موری اوچی‘ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے علاقے شیموکیتازانا میں واقع ہے۔کیفے کو مایوس اور غمگین لوگوں کی جگہ کے طور پر مشتہر کیا گیا ہے۔کیفے کے مالک، جو کہ خود بھی ڈیپریشن کے مریض ہیں، کو اپنے جیسے لوگوں کے لیے کیفے کھولنے کا خیال دس سال قبل آیا تھا۔تاہم انہوں نے اس خیال کو عملی جامہ کورونا کی وبا کے دوران 2020 میں پہنایا۔کیفے لوگوں کو مزاج کے ترشی یا خرابی کو دور کرنے یا مایوسی کے شکار افراد کے لیے موزوں ہے۔کیفے کے مالک نے فوربز میگزین کو بتایا کہ ’لوگ ہمشہ کہتے ہیں کہ مثبت ہونا اچھی بات ہے اور منفی ہونا بری بات ہے۔