سیول، 19 اکتوبر (یو این آئی) آن لائن دھوکہ دہی معاملے میں مبینہ طور پر ملوث جنوبی کوریا کے 59 شہریوں کو کمبوڈیا میں حراست میں لیا گیا اور انہیں ہتھکڑیاں لگا کر وطن واپس بھیج دیا گیا ہے ۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ گروپ ہفتہ کی صبح انچیون ایئرپورٹ پہنچا، اس سے کئی دن پہلے جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کی گرفتاری کے معاملے پر بات چیت کے لیے ایک ٹیم کمبوڈیا بھیجی تھی۔رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا واپس بھیجے گئے افراد تقریباً دو لاکھ لوگوں میں شامل ہیں، جن کے بارے میں اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ وہ جنوب مشرقی ایشیا میں دھوکہ دہی کی اسکیموں میں پھنس گئے ہیں۔