متاثرہ ممالک سے آنے والی انٹرنیشنل فلائٹ پر فوری طور پر روک لگائی جائے، وزیر اعلیٰ کیجریوال کی وزیراعظم مودی سے اپیل

,

   

نئی دہلی: کورونا کے نئے ویریئنٹ سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر ہے۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے پھر ٹویٹ کرکے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ متاثرہ ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگائی جائے۔کیجریول نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بہت سے ممالک نے اومیکرون سے متاثرہ ممالک سے آنے والی پروازیں روک دی ہیں۔ ہم تاخیر کیوں کر رہے ہیں؟ پہلی لہر میں بھی ہم نے غیر ملکی پروازوں کو روکنے میں تاخیر کی تھی۔ سب سے زیادہ غیر ملکی پروازیں دہلی آتی ہیں، دہلی سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔پی ایم صاحب برائے کرم فلائٹس پر فوری طورپر پابندی لگائیں۔واضح ہو کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اس سے قبل بھی پی ایم مودی کو اس حوالےسے خط لکھا تھا۔انہو ں نے کورونا کے نئے ویریئنٹ سے متاثرہ ممالک سےآنے والی پروازوں پر فوری طور پر روک لگانے کی اپیل کی تھی ۔خط میں لکھا تھاکہ تاخیر کی صورت میں بہت نقصان ہوسکتا ہے…