متاثرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ

   

لکھنؤ: متاثرہ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف یہ کیا گیا کہ کئی مرتبہ کی گئی خوفناک حرکت موت کی وجہ ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گلا دبانے سے سروائیکل اسپائن ٹوٹ گئی تھی جو موت کی اہم وجہ بنی۔یوپی کے ہاتھرس معاملے کی متاثرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ صفدرجنگ ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کے پیانل کے ذریعہ کئے گئے پوسٹ مارٹم میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کی موت گلے کی ہڈی ٹوٹنے سے ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باربار گلا دبانے سے ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ گلے پر چوٹ کے نشان بھی ملے ہیں۔