متاثرین طوفان کی کانگریس ورکرس مدد کریں:راہول

,

   

نئی دہلی ۔12 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج تمام پارٹی ورکرس سے اپیل کی کہ اُن علاقوں میں ضروری راحت کاری اور مدد کے لئے تیار رہیں جو سائیکلون وایو سے متاثر ہوئے ہیں ، جو ساحل گجرات کے قریب واقع ہیں ۔ طوفان وایو شدت اختیار کرتے ہوئے کئی علاقوں کے لئے خطرہ بنتا جارہاہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے آج وارننگ جاری کی ہے ۔ راہول نے ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سائیکلون وایو گجرات ساحل کے قریب آرہا ہے ۔ میری تمام کانگریس ورکرس سے اپیل ہے کہ اُن تمام علاقوں میں مدد کریں جو اس طوفان کی زد میں آرہے ہیں ۔ میری دُعا ہے کہ ان علاقوں کے تمام لوگ سلامت رہیں۔ محکمہ موسمیات نے سوراشٹر اور کچھ کے خطہ کے لئے جاری وارننگ میں کہا کہ یہاں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے اور 13 جون کو وسیع تر علاقے بارش کی زد میں آسکتے ہیں۔