متاثرین کو بروقت انصاف کیلئے فوری اقدامات ناگزیر

   

جگتیال ایس پی اشوک کمار کا دورہ کورٹلہ ،پولیس ریکارڈ کی جانچ
کورٹلہ /26 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اشوک کمار سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگتیال نے چہارشنبہ کو سرکل انسپکٹر آف پولیس آفس کورٹلہ کا دورہ کیا ۔ سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ میں موجود تمام ریکارڈس کا جائزہ لیا ۔ سرکل آفس کورٹلہ کے متعلق سرکل انفارمیشن بک کرائم ریکارڈ پراپرٹی رجسٹر ، پٹیشن رجسٹر کا جائزہ لیا۔ سرکل کے حدود میں درج شدہ کیسوں ، انڈر تفشیش کیسوں میں رہنے والی سی ڈی فائیلس کا ٹرائل میں رہنے والی سی ڈی فائیلس کا جائزہ لیا ۔ Grave کیسوں میں فوگوس کیس میں ملوث ملزم کو سزا دلوانے کیلئے کلویٹی تحقیقات کا مشورہ دیا ۔ اے سوپی کے مطابق تحقیقات کرنے کا مشورہ دیا ۔ سرکل کے حدود میں واقع تمام پولیس اسٹیشنوں میں امن و شانتی کی برقراری کیلئے سب انسپکٹروں کے ذریعہ موثر اقدامات کرنے کی سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ سریش بابو کو مشورہ دیا اور وقتاً فوقتاً سرکل کے حدود میں واقع پولیس اسٹیشنوں کا معائنہ کرتے ہوئے اسٹاف کے کام کاج کرنے کے طریقہ کار کا ہر دن جائزہ لینے کا مشورہ دیا۔ سرکل کے حدود میں واقع روڈی شیٹرس ، ہیسٹری شیٹرس پر حرکتوں پر نظر رکھنے کو کہا ۔ ہر ماہ ان کے تعلق سے نئی اطلاع بروقت جمع کرتے ہوئے درج کرنے کو کہا ۔ کمیونیٹی پولیسنگ کے ضمن میں پولیس اسٹیشن کے حدود میں رہنے والے عوام کو سائبر جرائم اور مختلف سماجی نکات پر ٹریفک اصولوں پر جانکاری فراہم کریں ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ کے احاطہ میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگتیال اشوک کمار نے پودے لگائے ۔ اس پروگرام میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مٹ پلی راملو سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ سریش بابو سب انسپکٹرس آف پولیس سریکانت شیام راج ، رامچندرم ، شریمتی سپریا ، محکمہ پولیس کے ملازمین نے شرکت کی ۔