متبادل کاشتکاری کسانوں کیلئے نفع بخص اختیار کرنے کسانوں کو تحصیلدار کا مشورہ

   

حسن آباد /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تحصیلد حسن آباد منڈل جناب سید خواجہ عبدالرحمن نے آج مقامی کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ قدیم و دیرینہ اور روایتی کاشتکاری کے متبادل کے طور پر نت نئے زرعی اصلاحات پر عمل پیرا ہوکر متبادل کاشتکاری کو اختیار کریں ۔ جس کے باعث خاطر خواہ نفع حاصل ہونا یقینی ہے ۔ وہ گودام گڈا حسن آباد میں مقامی کسانوں کیلئے منعقدہ متبادل کاشتکاری کے شعور بیداری کیمپ کو مخاطب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کسانوں کو مکئی کی پیدوار کے بجائے معیاری دھان کی کاشتکاری کرنے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کو کہا ۔ صدر بلدیہ اے رجیتا نائب صدر اے انیتا صدر مارکٹ کمیٹی اے تروپتی ریڈی ، صدر ٹاون کمیٹی جناب محمد عبدالوہاب انور و دیگر کسان و عہدیدار بھی جلسہ میں موجود تھے ۔