متبرک راتوں میں قبرستانوں کی صفائی ضروری

   

محبوب نگر ۔ جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں، وحید شاہ قادری جنرل سکریٹری بزم کہکشاں، یوسف بن ناصر اردو ڈیولپمنٹ کمیٹی نے ضلع محبوب نگر سے وابستہ مسلم قبرستانوں کی کمیٹی سے اپیل کی وہ جلد از جلد تمام قبرستانوں میں پھیلی ہوئی خاردار جھاڑیاں چھوٹے موٹے پتھروں کی صفائی پر اولین ترجیح دیں چونکہ شب برأت کی آمد قریب ہے اور ساتھ ہی رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں قبور زیارت کے لئے کثیر تعداد میں لوگ جاتے ہیں۔ اس خصوص میں وقف بورڈ کا انتظامیہ بھی کمیٹی سے تعاون کرتے ہوئے اس اہم کام کی تکمیل میں اہم رول ادا کرے تو برادران اسلام کے لئے بہت راحت ہوگی۔ امید کی جاتی ہے کہ متعلقہ احباب اپنی دلچسپی لیتے ہوئے اقدام کریں گے۔