متبنیٰ بیٹی سے زیادتی کرنے والے شخص کو 20 سال قید کی سزا

   

علیگڑھ : ایک پوکسو عدالت نے گزشتہ اکتوبر میں اپنی 13 سالہ متبنی ٰ کیساتھ جنسی زیادتی کا مجرم پائے جانے کے بعد ایک 50 سالہ شخص کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج سریندر موہن سہائے نے فیصلہ سنایا۔ پولیس نے بتایا کہ مجرم اپنے دو بیٹوں اور ان کی بیویوں کے ساتھ رہتا تھا اور اس نے 7 سال قبل 6 سالہ بچی کو گود لے لیا تھا۔ اس نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ لڑکی کے والدین نے اسے گجرات کے احمد آباد میں ایک اینٹوں کے بھٹی پر چھوڑ دیا تھا، جہاں وہ مزدوری کرتا تھا۔ گزشتہ سال 25 اکتوبر کو مجرم کو اس کی بہو نے متاثرہ لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے پکڑا تھا۔