متحدہ حکومت قائم کرنے کیلئے مہاتر محمد کی تجویز

   

Ferty9 Clinic

ملائیشیا میں سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے بادشاہ متحرک
کوالا لمپور۔ 26 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام ) بحیثیت وزیراعظم استعفیٰ پیش کرنے کے بعد پہلی مرتبہ مہاتر محمد نے آج ملک میں متحدہ حکومت قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ مہاتر محمد کے اچانک مستعفی ہونے کے بعد ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے اور متحارب گروپ کے علاوہ اپوزیشن جماعتیں بھی نئی حکومت کی تشکیل میں سرگرم ہوگئی ہیں۔ دوسری طرف ملائیشیا میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے بادشاہ نے ملکی سیاست دانوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ وزیر اعظم مہاتیر محمد کے اس ہفتے کے آغاز پر اچانک استعفے کے نتیجے میں برسر اقتدار مخلوط حکومت بھی ختم ہو گئی ہے، جس سے حکومتی خلا پیدا ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے منگل کو تراسی قانون سازوں سے ملاقاتیں کیں اور آج بروز بدھ وہ بقیہ 139 قانون سازوں سے مل رہے ہیں۔ سلطان احمد شاہ ان سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وزارت عظمی کے منصب کے لئے وہ کس کے حق میں ہیں۔