متحدہ ریاست میں جگتیال ترقی کا رول ماڈل تھا : جیون ریڈی

   

جگتیال۔13 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رقمی بیاگ کی منتقلی کی تہذیب کانگریس کی نہیں بلکہ ہریش راو کے مامو کے سی آر کی ہے ۔ ضلع کی ترقی اور کسان قرض معافی معاملے میں ہریش راو کو کھلے مباحث کیلئے چیلنج ہے ۔ ضلع مستقر اندرا بھون میں ایم ایل سی جیون ریڈی اورگورنمنٹ وہپ ادلوری لکشمن کمار نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گذشتہ روزسابقہ وزیر ہریش راو کے جگتیال کارنر میٹنگ سے کانگریس حکومت پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہویے کہاکہ بی آر ایس قائد ہریش راؤ معلومات حاصل کرکے بات کریں ۔کانگریس کے دور حکومت میں جگتیال میں جو ترقی ہوئی وہ متحدہ ریاست میں ایک رول ماڈل تھا ۔ ہم دھان کی خریداری میں گذشتہ خریف سیزن سے آگے ہیں۔سابقہ حکومت نے جو قرض لی ، اس کو سود کے ساتھ ادائیگی کے لیے دوبارہ قرضہ لینا پڑ رہاہے ۔ حکومت نے موسی ندی کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے تعمیر کو شروع کررہی ہے ۔ ہم موسی برج کے متاثرین کے ساتھ انصاف کرنے کے بعد ہی موسی ندی کے کام شروع کریں گے۔کانگریس پارٹی عوامی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ بی آر ایس حکومت کے دوران کسانوں کو دی گئی قرض معافی صرف سود کی معافی کے طور پر رہ گئی۔کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد، ہم نے ایک مرحلے میں 18000 کروڑ سے کسانوں کے دو لاکھ قرضے معاف کئے اور اس ماہ کے اختتام تک قرض ادانہ کرنے والے کسانوں کے قرضے مکمل طور پر معاف کر دیں گے۔گورنمنٹ وہپ لکشمن نے سابقہ وزیر ہریش راؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے قرض کی معافی میں کچھ تاخیر ہوئی۔ہم نے قرض معاف نہ کرنے والے کسانوں کا مسئلہ وزیراعلیٰ کے علم میں لایا ہم نے 65 ہزار کسان خاندانوں کے قرضے معاف کرائے ہیں۔ انہوںنے ہریش راؤ سے ضلع کی ترقی اور کسانوں کے قرض کی معافی کے معاملے میں بحث و مباحث کیلئے چیلنج کیا ۔ رقم کے بیگ کی روایت ہماری نہیں تمہارے ماموں کے سی آر کی ہے۔دھرم پوری کیلئے کے سی آر نے دھرم پوری میں پوجا اور یگنم کرنے کے بعد 500 کروڑ مختص کرنے کاوعدہ کیاتھا ، دھرم پوری کی ترقی کہاں گئی۔