محبوب نگر ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : متحدہ ضلع محبوب نگر کے ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جمعہ کے دن جاری کئے ۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآباد سی آئی ڈی کے اے ایس پی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اے ایس پی ، ڈی ٹی سی جڑچرلہ کی حیثیت سے متعین کیا گیا ۔ ونپرتی پر کارگزار اے ایس پی سوجنا کا تبادلہ کرتے ہوئے ساوتھ زون ایڈیشنل ڈی سی پی کی حیثیت سے متعین کیا گیا ۔ محبوب نگر کے اے ایس پی وینکٹیشورلو کا تبادلہ کیا گیا ۔ ان کی جگہ ہرکروناکر کو پوسٹنگ دی گئی ۔ وینکٹیشورلو کو ابھی پوسٹنگ نہیں دی گئی ۔ ناگر کرنول کے اے ایس پی چنیا کو انٹلی جنس پر تعینات کیا گیا ہے ۔ ناگر کرنول ایس پی کے دفتر میں اٹیاچ اے ایس پی پشپا ریڈی کو حیدرآباد شی ٹیم کے اے ایس پی کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے ۔ متحدہ ضلع کے کئی ایک ڈی یس پیز کے بھی تبادلے کئے گئے طویل عرصہ بعد ڈی ایس پیز کے تبادلے عمل میں لائے گئے ۔ محبوب نگر کے ڈی ایس پی بھاسکر اور جوگو لامبا گدوال کے ڈی ایس پی شاکر حسین کے تبادلے کیے گئے تاہم انہیں پوسٹنگ نہیں دی گئی جب کہ نارائن پیٹھ ڈی ایس پیز کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ سی سی ایس محبوب نگر پر کاگزار سرینواس کو پرگی ، ڈی ایس پی ناگر کرنول ، لکشمی نارائنا کو تانڈور ، سریدھر نارائن پیٹ کو محبوب نگر ، موہن ریڈی اے سی پی رچہ کنڈہ کو ناگر کرنول ، کرن کمار بھوپالا پلی کو ونپرتی ، سرینواس ریڈی ڈی ایس پی اے کو جوگولامبا گدوال پر تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے اور ان تمام کو ہدایت دی گئی کہ فوری رجوع ہوجائیں ۔۔