متحدہ ضلع میدک میں پانچ نئے آکسیجن پلانٹس قائم ہونگے

   

حیدرآباد۔ میڈیکل آکسیجن کی طلب میں اضافہ کے پیش نظر مرکزی حکومت نے سابقہ ضلع میدک میں شاہراہ پر پانچ میڈیکل آکسیجن پلانٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی آف انڈیا کی جانب سے یہ پہلانٹس قائم کئے جائیں گے جبکہ ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ( ڈی آر ڈی او ) نگہداشت کریگی اور انہیں چلائے گی ۔ ہائی ویز اتھاریٹی نمائندوں نے سدی پیٹ پہونچ کر گجویل سدی پیٹ کے قریب راجیو راہداری کے اطراف اراضی کی نشاندہی کی ہے ۔ اسی طرح کے پلانٹس میدک ‘ سنگاریڈی اور جوگی پیٹ ٹاونس میں بھی قائم کئے جائیں گے ۔ مرکز کے فیصلے کے خیر مقدم میں ریاستی وزیر فینانس ہریش راو نے کہا کہ سنگاریڈی ‘ سدی پیٹ اور میدک میں قائم ہونے والے آکسیجن پلانٹس میں فی منٹ 1,000 لیٹر آکسیجن تیار کی جائے گی جبکہ گجویل اور جوگی پیٹ میں قائم ہونے والے پلانٹس میں فی منٹ 500 لیٹر آکسیجن تیار کی جائے گی ۔