رکن پارلیمنٹ ملکاجگیری ریونت ریڈی انچارج نامزد، کیڈرس میں نیا جوش
نظام آباد :متحدہ ضلع میں کانگریس پارٹی کے استحکام کیلئے پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے کار گذار صدر رکن پارلیمنٹ ملکاج گیری ریونت ریڈی کو نظام آبا د و کاماریڈی اضلاع کے انچارج کی حیثیت سے نامزد کیا ہے ۔ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے شمالی تلنگانہ پارٹی کے مستحکم کیلئے پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر کار گذار صدور کو اضلاع کے انچارج کی حیثیت سے مقرر کرتے ہوئے ان کے ذریعہ پارٹی کیڈر میں جوش پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ کانگریس میں موجودہ کیڈر پارٹی کے ساتھ برقرار رہیں ۔ مقامی ادارہ جات انتخابات کے بعد کانگریس پارٹی کے کارکنوں کی مایوسی اور خاموشی کے باعث عام کارکن میں جوش نظر نہیں آرہا ہے اور مقامی ادارہ جات ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس سے منتخب ضلع پریشد ، منڈل پریشد ، بلدیہ اور کارپوریشن کے اراکین نے بڑے پیمانے پر پارٹی تبدیل کرنے کی وجہ سے پارٹی میں اہم کارکنوں کی خاموشی پارٹی کیلئے آئندہ آنے والے دنوں میں نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے اور پارٹی کے پروگرامس میں پارٹی کیڈر کی عدم شرکت سے پارٹی پروگرام کی کامیا بی نا ممکن نظر آرہی ہے آئندہ آنے والے دنوں میں متحدہ ضلع میں بڑے پیمانے پر حکومت کیخلاف پروگرامس کو انجام دیتے ہوئے پارٹی کے تحفظ کیلئے کانگریس پارٹی کوشاں ہے جس کی وجہ سے ظہیر آباد ، نظا م آباد پارلیمانی حلقہ کیلئے ریونت ریڈی کو نامزد کیا گیا ہے اور ریونت ریڈی متحدہ ضلع کے 9 اسمبلی حلقہ کے علاوہ پارلیمانی حلقہ کے جگتیال اور مٹ پلی اسمبلی حلقوں میں پارٹی کی دیکھ بھال کریں گے اور سابق وزراء اور پارٹی کے اہم قائدین کی رائے سے پارٹی پروگراموں کو انجام دیتے ہوئے کیڈر میں نیا جوش پیدا کرنے کی کوشش کریں گے اور ٹی آرایس ، بی جے پی کیخلاف ایک متحدہ طور پر منصوبہ بند طریقہ سے پروگراموں کو انجام دیں گے ۔ نوجوانوں میں ریونت ریڈی کا کریز پارٹی کیلئے فائدہ مند ہوسکتا ہے ۔