متحدہ ضلع ورنگل کی بلدیات میں 1733 پرچہ نامزگیاں داخل

   

ورنگل ۔ 12؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحدہ ضلع ورنگل کی 9 بلدیات میں مختلف پارٹیوں کی جانب سے اور آزاد امیدواری کی جانب سے 1733 پرچہ نامزدگیاں داخل کی جاچکی ہیں ۔ محبوب آباد میونسپلٹی انتخابات میں جملہ 36 وارڈ ہیں جس میں مقابلہ کے لئے ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے 61 ‘ کانگریس 49 ‘ بی جے پی 34 ‘ ٹی ڈی پی 10 ‘ کمیونسٹ اور آزاد 74 جملہ 228 پرچہ نامزدگیاں داخل کئے گئے ۔ ورنگل بلدیہ کے 15 وارڈ کے لئے 120 پرچہ نامزگیاں داخل کئے گئے ‘ مری ہیڈکی 15 وارڈ کے لئے 90 ‘ تور و کی 16 وارڈ کے لئے 109 ‘ نرسم پیٹ 24 ‘ وارڈ کے لئے 209 ‘ پرکال بلدیہ کے لئے 22 وارڈ کے لئے 121 ‘ وردھنا پیٹ 12 وارڈ کے لئے 117 ‘ بھوپال پلی 30 کے لئے 326 ‘ جنگاوں 30 وارڈ کے لئے 413 امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کئے ہیں ۔ ان بلدیات میں راست مقابلہ ٹی آر ایس اور کانگریس کے بیچ ہے ۔ حکمران ٹی آر ایس کو باقی امیدواروں سے پریشانی کا امکان ہے ۔ اس ضمن میں کے ٹی راماراؤ نے محبوب آباد ایم پی کاویتا ‘ ایم ایل اے شنکر نائک کے ساتھ محبوب آباد بلدیہ انتخابات کا تفصیلی جائزہ لیا اور باقی امیدوار کو دستبردار کروانے کی ہدایت دی ۔