حکومت کی اوورسیز میان پاور کمپنی میں 29 اپریل سے انرولمنٹ
حیدرآباد۔27۔اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمٹیڈ نے متحدہ عرب امارات اور ملایشیا میں مختلف جائیدادوں پر تقررات کے سلسلہ میں اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ میان پاور کمپنی نے 29 اپریل کو گورنمنٹ آئی ٹی آئی کالج ملے پلی کیمپس وجئے نگر کالونی میں انرولمنٹ مہم کا اہتمام کیا ہے تاکہ مختلف جائیدادوں کیلئے اہل امیدواروں کا انتخاب کیا جاسکے۔ متحدہ عرب امارات میں جن عہدوں پر اہل امیدواروں کا تقرر ہوگا ، ان میں بلاسٹر پینٹر ، کلینر ، جنرل ہیلپر ، فورمین، ویلڈر ، آئی ٹی وی ڈرائیور ، میکانک ، پائپ فٹر شامل ہیں جبکہ ملایشیا میں ٹیکنیکل سپرنٹنڈنٹ کے عہدہ پر تقررات ہونگے ۔ کمپنی سے رہائش اور طعام کے ساتھ روانگی ٹکٹ کا انتظام کیا جائے گا۔ اہل امیدواروں کو متعلقہ شعبہ جات میں تجربہ کے علاوہ کم از کم 2 سال مدت کا پاسپورٹ ہونا چاہئے ۔ خواہشمند امیدوار اپنی تفصیلات میان پاور کمپنی لمٹیڈ ویب سائیٹ پر درج کراسکتے ہیں۔ www.tomcom.telangana.gov.in پر 29 اپریل سے انرولمنٹ کا آغاز ہوگا۔ امیدوار تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7893566493 اور 9951909863 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ اوورسیز میان پاور کمپنی لمٹیڈ ڈپارٹمنٹ آف لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ کے تحت ایک رجسٹرڈ رکروٹمنٹ ایجنسی ہے تاکہ قابل اور اہل امیدواروں کو بیرونی ممالک میں روزگار فراہم کیا جائے۔ کمپنی نے مختلف ممالک کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ معاہدات کئے ہیں جن میں آسٹریلیا ، کینیڈا ، جرمنی ، ہنگری ، جاپان، پولینڈ، رومانیہ اور برطانیہ شامل ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں اسکل ورکرس کی کافی مانگ بتائی گئی ہے جن میں پائپ فٹرس ، آئی ٹی وی ڈرائیورس اور ویلڈرس شامل ہیں۔ر