متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفارتخانہ میں کام شروع

   

ابوظہبی : اسرائیل نے اتوار کے روز یہ اعلان کیا کہ اس نے متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفارت خانہ کھول لیا ہے۔ یہ اعلان دونوں ممالک کے دوران تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کے محض چار مہینے بعد کیا گیا ہے۔اسرائیل کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’اسرائیل کا ابوظہبی میں پہلا سفارت خانہ آج اس کے مشن کے نمائندے ایتن نائیہ کے پہنچنے پر کھول دیا گیا ہے۔‘‘وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی وفد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر کام کرے گا۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وقتی طور پر عارضی آفسز میں تعینات اسرائیلی سفارت خانہ دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات پر زور دے گا۔