متحدہ عرب امارات میں المناک سڑک حادثہ ، جوڑے کی موت

,

   

شمس آباد ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : متحدہ عرب امارت میں المناک سڑک حادثے میں شمس آباد کے جوڑے کی موت ہوگئی اور ان کے تین بچے شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سید وحید 37 سالہ ساکن مہدی گارڈن شمس آباد ان کی اہلیہ 27 سالہ ثنا بیگم اور تین بچے 7 سالہ سدرہ ، ڈھائی سالہ سدیہ اور 4 ماہ کا معصوم سید عمر کار میں جمعرات کی صبح جا رہے تھے کہ کار کا توازن بگڑ گیا اور کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں سید وحید اور ان کی اہلیہ ثناء بیگم کا انتقال ہوگیا ۔ اور تینوں بچے شدید زخمی ہوگئے ۔ سید عمر 4 ماہ کے بچے کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ تینوں بچوں کو فوراً دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ سید وحید اور ان کی اہلیہ کی نعشوں کو بروز ہفتہ ہندوستان لایا گیا ۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد دونوں خاندانوں میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔ سید وحید شمس آباد میں ایک تقریب میں شرکت کر کے 24 جولائی کو متحدہ عرب امارت گئے تھے اس کے 15 دن بعد ہی سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی ہزاروں افراد نے مہلوکین کے مکان جاکر پرسہ دیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد شمس آباد میں ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ قبرستان شمس آباد میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9347569105 پر ربط کریں۔ ش