متحدہ عرب امارات میں آن لائن تعلیم کا آغاز

   

دبئی۔28 مئی(سیاست ڈاٹ کام) اماراتی وزارت تعلیم نے تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں میں آن لائن تعلیم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزارت تعلیم نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سے تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں میں وزارت کے نظام کے مطابق ا?ن لائن تعلیم شروع کردی گی ہے۔وزارت تعلیم کے مطابق پروگرام کے مطابق پانچویں سے لے کر بارہویں جماعت تک کی کلاسیں صبح 9 بجے سے شروع ہوئی جبکہ پہلی تا چوتھی جماعت تک کے طلبہ کی تعلیم دوپہر دو بجے سے شروع ہوئی۔یاد رہے کہ اماراتی وزارت تعلیم نے 20-2019 کے تعلیمی سال کے اختتام کا اعلان 19 مئی 2020 کو کردیا تھا جس کے مطابق سرکاری اسکولوں اور وزارت کا کورس کروانے والے خانگی اسکولوں کا تعلیمی سال 2 جولائی اور اکیڈمی کورس کروانے والے اسکولوں کا تعلیمی سال 9 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔