ٹامکام ادارہ میں 25 مارچ کو انٹرویو، 18 تا 40 سال عمر کے افراد کیلئے سنہری موقع
حیدرآباد 23 مارچ (سیاست نیوز) رکن قانون ساز کونسل جناب عامر علی خاں نے اقلیتی نوجوانوں سے اپیل کی کہ تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمیٹیڈ (TOMCOM) کی جانب سے بیرونی ممالک میں روزگار کی فراہمی کی سہولتوں سے استفادہ کریں۔ جناب عامر علی خاں نے کہاکہ ریاست حکومت کی مسلمہ رکروٹمنٹ ایجنسی ٹامکام نے متحدہ عرب امارات میں مختلف جائیدادوں پر تقررات کے لئے انٹرویوز منعقد کئے ہیں۔ سرامک کاسٹر، جونیر پراسیس آپریٹر، شوویل آپریٹر، فورک لفٹ آپریٹر، پریس میکانک، پالشنگ میکانک، ڈیزائنر، پروڈکشن سوپروائزر اور باڈی پرپریشن انچارج کے عہدوں پر امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور 18 سے 40 سال عمر کے افراد جو مذکورہ جائیدادوں کے لئے درکار اہلیت کے حامل ہیں، 25 مارچ کو ٹامکام آفس میں انٹرویو میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انٹرویو ٹامکام کے دفتر آئی ٹی آئی ملے پلی کیمپس وجئے نگر کالونی میں منعقد ہوں گے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار مزید تفصیلات کے لئے ویب سائیٹ http://www.tomcom.telangana.gov.in سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ امیدوار فون نمبرات 9440049937 ، 9440049861 ، 9440050951 اور 9440051452 سے ربط قائم کرسکتے ہیں۔ جناب عامر علی خاں نے اہل امیدواروں کو مشورہ دیا کہ انٹرویو میں حصہ لیتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں روزگار کے حصول کو یقینی بنائیں۔ ٹامکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مختلف عہدوں کے لئے درکار قابلیت ایس ایس سی، ڈپلوما اِن میکانیکل، ڈپلوما اِن سیرامک کا تعین کیا گیا۔ شوویل آپریٹر اور فورک لفٹ آپریٹر کے لئے تعلیمی قابلیت ضروری نہیں ہے۔ کمپنی کی جانب سے فوڈ اور اکاموڈیشن کی سہولت رہے گی۔ اوقات کار 11 گھنٹے ہوں گے جس میں اوورٹائم شامل رہے گا۔ ابتداء میں کنٹراکٹ کی مدت 2 سال رہے گی۔ امیدوار اپنے CV کو ای میل اڈریس [email protected] پر روانہ کرسکتے ہیں۔ 1
