صنعاء : 8 جنوری ( ایجنسیز )یمن میں سعودی زیرِ قیادت اتحاد نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یمن کے جنوبی علیحدگی پسندوں کے لیڈر عیدروس الزبیدی کے بذریعہ کشتی صومالی لینڈ جانے اور وہاں سے صومالیہ کے شہر موغادیشو جانے والے ایک طیارے پر سوار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد نے آج بروز جمعرات علی الصبح جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ”الزبیدی کو متحدہ عرب امارات کے فوجی افسران کی زیرنگرانی صومالی لینڈ سے موغادیشو لے جانے والا طیارہ ابو ظہبی کی ایک فوجی بیس کے لئے پرواز لینے سے پہلے ایک گھنٹے تک انتظار کرتا رہا تاہم الزبیدی کے ابھی تک طیارے میں ہونے یا نہ ہونے کی وضاحت نہیں کی گئی۔سعودی زیرِ قیادت اتحاد کا بیان، جنوبی عبوری کونسل کے لیڈر الزبیدی کے مذاکرات کی خاطر ریاض کے لئے پرواز نہ کرسکنے اور ان کی عاقبت کے غیر یقینی ہونے سے متعلقہ بیان سے ایک دن بعد جاری کیا گیا ہے۔ اس صورتحال نے، گذشتہ مہینے پھوٹ نکلنے والے عسکری تناو پر قابو پانے کی کوششوں کو متاثر کیا ہے۔یمن کے جنوب سے تیزی سے پھیلنے والے اس بحران نے، پٹرول کی دولت سے مالا مال دو مضبوط خلیجی ممالک یعنی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اختلافات کی راہ ہموار کر کیایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے ساتھ برسرپیکار یمن کی بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت کے اتحاد کو منتشر کر دیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے 2014 میں، یمن کے دارالحکومت صنعاء پر حوثیوں کے قبضے کے بعد ، پہلی بار یمن میں مداخلت کی تھی۔