ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا یو اے ای میں طویل مدتی رہائش کا ایک غیرمعمولی موقع ہے ، خاص طور پر ان افراد کے لئے جو یو اے ای میں ملازمت نہیں رکھتے ہیں۔ چاہے آپ کاروباری، سرمایہ کار، سائنسدان یا طالب علم ہیں، اس پروگرام سے یو اے ای میں خوشحال مستقبل کی نئی راہیں کھل جاتی ہیں، جامع اہلیت کے معیار اور وسیع فوائد کے ساتھ، گولڈن ویزا ایک بہترین آپشن ہے ۔ روایتی ملازمت کے بغیر گولڈن ویزا حاصل کرنے کے 5 اہم زمرے ہیں؟ انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، لائف سائنسز اور نیچرل سائنسز جیسے شعبوں میں شاندار کامیابیوں کے حامل امیدوار جو اعلیٰ یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی یا ماسٹر ڈگری رکھتے ہیں۔
