نئی دہلی: متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے 7 ستمبر کو جامعہ ہمدرد کا دورہ کیا تاکہ یو اے ای کے اداروں اور جامعہ ہمدرد میںتعاون کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔ وفد میں معزز اماراتی حکام اور تعلیمی شخصیات شامل تھیں، جن میں محترم ڈاکٹر علی راشد النعیمی، محترم مروان المہیری، محترمہ سارہ فلکناز، محترم احمد الخوری، ڈاکٹر حسن المرزوقی، محترمہ بخیتہ الرمیثی، محترمہ مریم الزعابی، محترمہ مہرا سعید، ڈاکٹر محمد الشریانی، اور ڈاکٹر یوسف المرزوقی شامل تھے ۔ وفد کے ساتھ سابق ہندوستانی سفیر، پروفیسر ذکر الرحمن بھی موجود تھے ۔جامعہ کے وائس چانسلر، پروفیسر (ڈاکٹر) ایم. افشار عالم نے یونیورسٹی کے کلیدی عہدیداروں کا تعارف کرایا، جبکہ محترم ڈاکٹر علی راشد النعیمی نے معزز اماراتی وفد کا متعارف کرایا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔