متحدہ عرب امارات کے چھ سپاہی فوجی گاڑیوں کے تصادم میں ہلاک

   

Ferty9 Clinic

دبئی ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے جو یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والی سعودی عرب کے زیرقیادت 38 عرب و مسلم ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کا ایک کلیدی رکن ہے، جمعہ کو کہا کہ اس کے چھ سپاہی جو ڈیوٹی پر تھے، فوجی گاڑیوں کے تصادم کے سبب ہلاک ہوئے ہیں۔ امارات نے تاہم وضاحت کے ساتھ نہیں کہا کہ اس کے یہ سپاہی یمن میں تصادم میں فوت ہوئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ’’وام‘‘ نے اطلاع دی کہ ’’جنگی کارروائیوں کیلئے قومی فریضہ کی انجام دہی میں مصروف افراد کو لے جانے والی گاڑیوں میں تصادم کے نتیجہ میں مسلح افواج کے چھ بہادر سپاہی شہید ہوگئے‘‘۔ جولائی کے دوران ابوظہبی نے تہران سے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے درمیان یمن سے اپنی فوج میں تخفیف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امارات کے اس اقدام کو دراصل یمنی جنگ میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔