سری نگر: متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر کشمیرکی سب سے بڑا نمائندہ پلیٹ فارم ہے اور جس میں تمام اسلامی، ملی ، تعلیمی اور سماجی تنظیمیں شامل ہیں اورجس کی قیادت میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کررہے ہیں۔ اس نے وقف ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے ملت اسلامیہ کے مفادات کیخلاف قرار دیا ہے ۔چنانچہ متحدہ مجلس علماء کی تمام اکائیوں نے مشترکہ طور پر پارلیمانی کمیٹی(JPC) کے چیرمین شری جگدمبیکا پال کو لکھے گئے اپنے مشترکہ مکتوب میں زور دیا کہ وہ مجوزہ ترمیمی بل کو یکسر مسترد کریں اور مسلم کمیونٹی کے ساتھ ان کے تحفظات کو دورکرنے کے لیے بامعنی بات چیت کریں۔