متحدہ محبوب نگر کے نامہ نگاران سیاست کی جانب سے جناب عامر علی خان کو تہنیت

   

محبوب نگر ۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 15 اکتوبر ہفتہ کی شب روزنامہ سیاست کے 75 سالہ جشن کے ضمن میں مستقر محبوب نگر کے الماس فنکشن ہال میں عظیم الشان مزاحیہ مشاعرہ، صوفیانہ کلام و کلچرل پروگرام کے کامیاب انعقاد پر متحدہ ضلع محبوب نگر کے نامہ نگاران سیاست نے نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان کو مبارکباد پیش کی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ نیوز ایڈیٹر سیاست نے نصف شب تک پروگرام کی صدارت فرمائی اور سامعین بھی بڑے سکون اور اطمینان کے ساتھ پروگرام سے مخطوظ ہوتے رہے۔ مبارکباد دینے والوں میں ضلع کے نامہ نگاران ایم اے مجیب اسٹاف رپورٹر، منصور علی خان شادنگر، محمد عبدالحلیم امجد ٹاؤن رپورٹر محبوب نگر ، مولانا عبدالقوی حسامی مکتھل، مجاہد صدیقی نارائن پیٹ، یعقوب علی ونپرتی، محمد الیاس احمد گدوال، عزیز احمد خان کوسگی، عبدالباسط جڑچرلہ، اعجاز احمد خان ناگر کرنول، عبدالواحد آتماکور منظور احمد گنتہ (دیورکدرہ) شامل تھے۔