متحدہ میدک میں بی آر ایس کو سیاسی برتری

   

Ferty9 Clinic

10 نشستوں میں 7 پر بی آر ایس، 3 پر کانگریس کامیاب، سنگاریڈی میں چنتا پربھاکر کو جیت

سنگاریڈی ۔ 3 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی لہر کے باوجود بی آر ایس پارٹی نے متحدہ ضلع میدک کی 10 نشستوں میں سے 7 پر کامیابی حاصل کرتے ہوے ضلع میں اپنی سیاسی برتری برقرار رکھی۔ گزشتہ اسمبلی میں 8 بی آر ایس، ایک ایک بی جے پی اور کانگریس ارکان تھے جبکہ اس مرتبہ متحدہ ضلع میدک کے 10 کے منجملہ 7 نشستوں پر بی آر ایس اور 3 پر کانگریس نے کامیابی حاصل کی۔ سنگاریڈی، ظہیرآباد، پٹن چیرو، نرسا پور، گجویل، دوباک اور سدی پیٹ میں بی آر ایس نے اور میدک، نارائن کھیڑ اور اندول میں کانگریس نے کامیابی حاصل کی۔ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے بی آر ایس امیدوار چنتا پربھاکر نے اپنے قریبی حریف کانگریس امیدوار جگاریڈی کو 8 ہزار 214 ووٹوں سے کی اکثریت سے شکست دیدی۔ چنتا پربھاکر کو ووٹوں کی گنتی کے پہلے راونڈ سے لیڈنگ بنائی رکھی۔ انھوں نے پہلے راونڈ میں 1457 ووٹوں کی اکثریت، دوسرے راونڈ میں 1860، تیسرے راونڈ میں 2652، چوتھے راونڈ میں 3643 ووٹوں کی مجموعی اکثریت حاصل کی جبکہ پانچویں راونڈ میں کانگریس نے 537، چھٹویں راونڈ میں 1219، ساتویں راونڈ میں بی آر ایس نے 25 ووٹوں کی برتری حاصل کی۔ آٹھویں راونڈ میں کانگریس نے 315 ووٹوں کی لیڈ حاصل کی۔ نویںراونڈ میں جگا ریڈی نے 1219 ووٹوں کی اکثریت حاصل کی۔ دسویں راونڈ میں بی آر ایس امیدوار چنتا پربھاکر نے 441 ووٹوں کی لیڈ لی۔ گیارویں راونڈ میں بی آر ایس نے 2506، بارویں راونڈ میں 2808، تیرویں راونڈ میں 958، چودھواں راونڈ 639،پندھرویں راونڈ میں 681، سولھواں راونڈ میں 639 ووٹوں کی اکثریت حاصل کی۔ ستراہویں راونڈ میں 395 ووٹ اور آخری آٹھارویں راونڈ میں کانگریس نے 185 ووٹوں کی اکثریت حاصل کی۔ پوسٹل بیالٹ میں کانگریس نے 1578، بی آر ایس نے498 اور بی جے پی نے 422 ووٹ حاصل کئے اس طرح بی آر ایس امیدوار چنتا پربھاکر نے 8 ہزار 214 ووٹوں سے کی اکثریت سے اپنی جیت درج کروائی۔ چنتا پربھاکر نے جملہ 83 ہزار 112، جگا ریڈی نے 74 ہزار 895 اور پولی مامڈی راجو بی جے پی نے 20 ہزار 921 ووٹ حاصل کیا۔ حلقہ اسمبل ظہیرآباد سے بی آر ایس امیدوار کے مانک راو نے 13 ہزار 293 ووٹوں کی اکثریت سے کانگریس امیدوار چندر شیکھر کو شکست دیدی۔ ناراین کھیڑ میں کانگریس امیدوار سنجیو ریڈی نے 5776ووٹوں سے، اندول سے کانگریس امیدوار دامودھر راج نرسمھا نے 27,427 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ نرساپور سے بی آر ایس امیدوار سنیتا لکشما ریڈی نے 7934 ووٹوں سے اور میدک سے کانگریس امیدوار روہت راو نے 9239 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ دوباک سے بی آر ایس امیدوار پربھاکر ریڈی، گجویل سے کے چندر شیکھر راو اور سدی پیٹ سے ہریش راو نے کامیابی حاصل کی۔