سنگاریڈی۔ 11؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ چنتا پربھاکر صدر ضلع بی ار ایس پارٹی نے کہا کہ متحدہ میدک ضلع میں جلد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) اور سدی پیٹ کے ایم ایل اے و سابق وزیر ہریش راؤ نے 17 میونسپلٹیوں کے لیے کوآرڈینیٹرس کا تقرر کر دیا ہے۔ بی آر ایس پارٹی کے ضلع صدر و ایم ایل اے چنتا پربھاکر نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے ہدایت دی ہے کہ 12 جنوری، پیر سے متعلقہ اسمبلی حلقوں کے ایم ایل ایز اور انچارجز کے ساتھ مل کر مقامی قیادت کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے انتخابی حکمت عملی پر کام کیا جائے انہوں نے کہا کہ متحدہ میدک ضلع کی تمام میونسپلٹیوں میں پارٹی کو مضبوط بنانے اور انتخابات میں کامیابی کے لیے تجربہ کار قائدین کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ متحدہ میدک ضلع میونسپل الیکشن کوآرڈینیٹرس کی فہرست: ظہیرآباد دیوی پرساد سابق چیئرمین، بیوریجز کارپوریشن، کوہیر ایم اے حکیم ایڈوکیٹ، بی آر ایس ریاستی قائد، سداسیو پیٹ: سپن دیو – ریاستی قائد، سابق کارپوریٹر جی ایچ ایم سی، سنگاریڈی راجنرسو میونسپل چیئرپرسن، سدی پیٹ، اندول / جوگی پیٹ: پٹلوّلہ نرہری ریڈی سابق لائبریری چیئرمین، نارائن کھیڑ جے پال ریڈی سابق ضلع پریشد چیئرمین، میدک فاروق حسین سابق ایم ایل سی، رامائم پیٹ رویندر ریڈی سابق چیئرمین، سوڈا ، دوباک بھوپیش ایڈوکیٹ، ریاستی قائد، گجویل رادھا کرشنا شرما سابق ضلع پریشد چیئرمین، توپران سمپت ریڈی سدی پیٹ ٹاؤن بی آر ایس صدر، نرساپور وینکٹ رام ریڈی ایم ایل سی، جنارم پالا سائی رام سابق مارکیٹ کمیٹی چیئرمین، گمّدی دلہ: پٹنم مانیکم ڈی سی سی بی وائس چیئرمین، گڈاپوتارم سومریڈی سابق مارکیٹ کمیٹی چیئرمین، اسناپور ایرولّا سرینواس سابق کارپوریشن چیئرمین، اندریشم رنگینی ابھلاش راؤ بی آر ایس ریاستی قائد، پارٹی قائدین نے کہا کہ ان تقرریوں سے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی اور مقامی سطح پر تنظیمی ڈھانچہ مزید مضبوط ہوگا۔
