متحدہ نظام آباد محکمہ پولیس میں رشوت ستانی معاملہ میں اضافہ

   


پولیس ہراسانی کی ویڈیو وائرل، انصاف کرنے متاثرہ شخص کا مطالبہ، صحافیوں سے بات چیت

نظام آباد :متحدہ ضلع میں پولیس کی رشوت ستانی معاملہ کو ابھی بھلایا بھی نہیں گیاکہ کاماریڈی ضلع کے ایک سب انسپکٹر ، سرکل انسپکٹر نے قتل کے کیس میں ملوث شخص کو کیس سے چھٹکارہ دلانے کیلئے دیڑھ لاکھ روپئے حاصل کیا اور اس معاملہ کی بات چیت فون کے ذریعہ ہوئی تھی اور یہ سارا معاملہ سوشل میڈیا میں ان دنوں وائرل ہورہا ہے اور کیس سے چھٹکارہ نہ دلانے پر متعلقہ شخص نے ایس پی رجوع ہونے کے علاوہ ہائی کورٹ سے بھی رجوع ہوتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے بموجب حال ہی میں کاماریڈی مستقر کے سرکل انسپکٹر نے کرکٹ سٹہ میں ملوث شخص سے 5لاکھ روپئے مطالبہ کرتے ہوئے دیڑھ لاکھ روپئے حاصل کیا تھا باقی رقم کیلئے ہراساں کرنے پر اس نے اے سی بی سے رجوع ہوتے ہوئے سرکل انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کروایا تھا ۔ بعدازاں اس کیس کی تحقیق میں ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر بھی ملوث ہونے پر انہیں بھی گرفتارکیا گیا تھا اور عہدیداروں کو ابھی تک ضمانت بھی نہیں ملی کہ پولیس عہدیدار اس واقعہ سے کوئی سبق نہیں لیا اور رشوت کیلئے اپنی ہراسانی شروع کردی ۔ 30؍ نومبر کو کاماریڈی ضلع کے دومکنڈہ کے موضع متیم پیٹ میں سوامی گوڑ نامی کا قتل ہوا تھا اور اس کیس میں اس کے رشتہ دار پر شک ظاہر کرتے ہوئے پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا تھا اور یہ شخص ریمانڈ سے بیل پر باہر نکلنے کے بعد اپنی گرفتاری کو لیکر سرکل انسپکٹر اور سب انسپکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے اسے غیر ضروری طور پر گرفتار کیا گیا لہذا اس کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا اور اس کیس سے چھٹکارہ دلانے کی خواہش کی جس پر سرکل انسپکٹر اور سب انسپکٹر نے متعلقہ ہنما گوڑ سے دو لاکھ روپئے کی رشوت کا مطالبہ کرنے پر ہنما گوڑ نے دیڑھ لاکھ روپئے پر معاہدہ کیااور دیڑھ لاکھ روپئے ان کے حوالے کردیا لیکن اس کے باوجود بھی اسے اس کیس سے چھٹکارہ نہ ملنے پر آج یہاں نظام آباد پریس کلب میں ہنما گوڑ نے اپنی اہلیہ کویتا کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 30؍ نومبر کے روز سوامی گوڑ کا قتل ہوا تھا اور سوامی گوڑ کے قتل میں اسے شامل کرتے ہوئے زبردست ہراساں کیا گیا اور ریمانڈ پر دے دیا گیا بعد میں عدالت سے ضمانت حاصل کی گئی اور ضمانت حاصل ہونے کے بعد ان سے ملاقات کرتے ہوئے غیر ضروری طور پر گرفتار کئے جانے کی شکایت کرنے پر انہوں نے دو لاکھ روپئے طلب کیا اور اس کے بعد سے ابھی تک کیس سے چھٹکارہ نہیں دلایا گیا اس بارے میں سرکل انسپکٹر اور سب انسپکٹر سے دریافت کرنے پر ان دو عہدیداروں نے ہنما گوڑ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بات چیت کی جس کی ریکارڈنگ وائرل ہوگئی اور مزید پیسوں کیلئے ہراساں کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور ہر روز پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے ہراساں کرنے پرضلع ایس پی سے بھی رجوع ہوتے ہوئے بھی شکایت کی گئی تھی لیکن ابھی تک ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ پولیس کی رشوت ستانی متحد ہ ضلع میں دن بہ دن اضافہ ہوتی جارہی ہے اور اس نے یہاں آج نظام آباد پریس کلب میں اس بارے میں صحافیوں سے رجوع ہوتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔