نظام آباد : مرکزی حکومت نے 16 ؍ جنوری سے ملک کے تمام علاقوں میں ٹیکہ اندازی کے ویکسین تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے تمام ریاستوں کے چیف منسٹر کو ویکسین کی تقسیم ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کریں گے اور پہلے مرحلہ میں طبی عملہ ، ورکرس ، پرائمری ہیلت سنٹرس، اربن ہیلت سنٹرس ، پیرامیڈیکل ، اسٹاف کو دیا گیا تھا اب دوسرے مرحلہ میں محدود طبقہ کو دیتے ہوئے تیسرے مرحلہ سے عام کرنے کے امکانات ظاہر ہورہے ہیں اور اس کیلئے 12 ؍ جنوری سے متحدہ ضلع کے خانگی اور سرکاری دواخانہ کے 12 ہزار عملہ کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں تربیت دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کاماریڈی ضلع میں 4 ہزار عملہ کی نشاندہی کی گئی ان میں سے 3500 افراد کا تعلق سرکاری دواخانوں سے ہے اور 500 افراد کا تعلق خانگی دواخانے سے ہے ۔ نظام آباد ضلع میں 8 ہزار طبی ملازمین کی نشاندہی کی گئی اور انہیں پہلے مرحلہ میں ٹیکہ اندازی کے بارے میں تربیت دی جائے گی اور ویکسین کے تحفظ اور اس کے استعمال کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تربیت دی جائے گی اور ویکسین کی آمد کے ساتھ ہی سنٹر دفتر میں اسے محفوظ کیا جائیگا اور اسے یہاں سے پرائمری ہیلت سنٹروں کو تقسیم کیا جائیگا ۔ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ نئے باکسوں میں اسے فراہم کیا جائیگا 2 سے 8 ڈگری درجہ حرارت میں اسے محفوظ کیا جائیگا اور اب تک اس بارے میں تربیت بھی دے چکے ہیں اب اس بارے میں آشا ورکرس سے لیکر ڈی ایم اینڈ ایچ او ، ڈی آئی او ، ڈی سی ایچ سطح کے عہدیداروں نے 15 دن سے عملہ کو شعور بھی بیدار کیا تھا اور اب اس کے عمل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
