متروں والا رافیل ہے،ٹیکس وصولی مہنگا تیل ہے،اگر سوال کرو تو:راہل گاندھی نے پھر حکومت کو گھیرا

   

Ferty9 Clinic

کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے رافیل ڈیل کے معاملے پر مودی سرکار پر طنز کسا ہے۔ صرف یہی نہیں، انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں اور سرکاری کمپنیوں کی نجکاری پر بھی مرکز پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے قطار کی شکل میں ایک پہیلی کو شیئر کیا ہے اور لوگوں سے خالی جگہ کو بھرنے کی اپیل کی ہے،راہل گاندھی نے منگل کے روز اپنے ٹویٹ میں لکھا، “… ‘متروں’ والا رافیل ہے، ٹیکس وصولی – مہنگا تیل ہے، PSU-PSB کی اندھی سیل ہے ، اگر آپ سوال پوچھتے ہیں تو جیل ہے … مودی سرکار ____ ہے!