نئی دہلی : وزیرفینانس نرملاسیتارمن کا آج پارلیمنٹ میں پیش کردہ مرکزی بجٹ 2023-24ء کوئی بھی ویژن سے عاری ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ یہ ’مترکال‘ بجٹ ہے جس میں بڑے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں۔ یہ متروں (دوستوں) کو فائدہ پہنچانے والا بجٹ ہے جسے امرت کال کا پہلا بجٹ قرار دیا جارہا ہے۔ سابق صدر کانگریس نے ٹوئیٹ کیا کہ اس بجٹ میں روزگار پیدا کرنے اور مہنگائی سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔