’متسیہ سمپدا جاگرتی ابھیان‘کا15ستمبر کو افتتاح

   

نئی دہلی: ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے جمعہ (15ستمبر )کو مدھیہ پردیش کے اندور سے پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کی تیسری سالگرہ کے موقع پر ایک قومی پروگرام ‘متسیہ سمپدا جاگرتی ابھیان’ شروع کریں گے ۔چہارشنبہ کو ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، ” روپالاماہی پروری کے محکمے کی چھ ماہ طویل آؤٹ ریچ پہل ‘متسیہ سمپدا جاگرتی ابھیان’ کا آغاز کریں گے ، جس کا مقصد اسکیم کا موثر نفاذ اورممکنہ اسٹیک ہولڈرز تک رسائی ہے ۔”ریلیز کے مطابق، روپالا ماہی پروری میں پیداوار اور پیداوار میں اضافہ، بازار کے لئے تیار مچھلیوں کو پکڑے جانے کے بعد ان کی نقل و حمل، پروسیسنگ وغیرہ اور پی ایم ایم ایس وائی کے تحت منظور شدہ انفراسٹرکچر اور دیگر ویلیو ایڈیشن چینزکی توسیع میں تعاون سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے ۔اس پروگرام میں ماہی پروری پر ایک نمائش کا انعقاد کیا جائے گا ۔